ReNews Pakistan
← Back to home

Property Dealers & Agencies

0 news articles

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی منتخب باڈی کے اجلاس میں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کے حتمی انعقاد اور بعض آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آصف نے نمائندہ 'ری نیوز' کو بتایا کہ مارکیٹ کے بعض ارکان نے آئینی ترامیم کے معاملے پر رجسٹرار کے دفتر سے رجوع کیا تھا، جس پر رجسٹرار نے کابینہ کو معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ رجسٹرار کی ہدایات کے مطابق معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے اور متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے کمیونٹی کو آگاہ رکھے گی۔ اجلاس میں منتخب باڈی نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے آئینی ترامیم کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات ایسوسی ایشن کے آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیے جائیں گے۔ شرکا نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس کے موقع پر جوائنٹ سیکرٹری شیخ آصف کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →
رائل سوئس سٹی کا منصوبے کے باضابطہ آغاز سے قبل سیلز نیٹ ورکنگ تقریب منعقد کرنے کا اعلان

رائل سوئس سٹی کا منصوبے کے باضابطہ آغاز سے قبل سیلز نیٹ ورکنگ تقریب منعقد کرنے کا اعلان

لاہور | ریاض حسین، ری نیوز پاکستان رائل سوئس سٹی نے 29 اکتوبر (کل) کو ایک گرینڈ پری لانچ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں کاروباری و سیلز ایسوسی ایٹس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب کا مقصد پیشہ ورانہ روابط کو …