ReNews Pakistan
← Back to home

Property Dealers & Agencies

1 news article

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی منتخب باڈی کے اجلاس میں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کے حتمی انعقاد اور بعض آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آصف نے نمائندہ 'ری نیوز' کو بتایا کہ مارکیٹ کے بعض ارکان نے آئینی ترامیم کے معاملے پر رجسٹرار کے دفتر سے رجوع کیا تھا، جس پر رجسٹرار نے کابینہ کو معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ رجسٹرار کی ہدایات کے مطابق معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے اور متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے کمیونٹی کو آگاہ رکھے گی۔ اجلاس میں منتخب باڈی نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے آئینی ترامیم کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات ایسوسی ایشن کے آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیے جائیں گے۔ شرکا نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس کے موقع پر جوائنٹ سیکرٹری شیخ آصف کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
ڈی ایچ اے لاہور میں جائیداد کی منتقلی: ممبران کو ٹیکس ریکارڈ میں نام کی درستگی کرانے کی ہدایت

ڈی ایچ اے لاہور میں جائیداد کی منتقلی: ممبران کو ٹیکس ریکارڈ میں نام کی درستگی کرانے کی ہدایت

لاہور | ریاض حسین، ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور نے ممبران، خریداروں اور فروخت کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ جائیداد کی منتقلی میں ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور فیڈرل بورڈ آف ری…

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →

No published articles are available in this section yet.