ReNews Pakistan
← Back to home

Property Dealers & Agencies

3 news articles

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع، انتخابی مہم کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع، انتخابی مہم کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری

لاہور | ری نیوز چیف رپورٹر ریاض حسین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات 2026 کیلئے صدر، سیکرٹری و دیگر 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے, جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا ضابطۂ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن عاطف اعجاز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق امیدواروں کو کارنر میٹنگز اور انتخابی مہم کے اختتام پر ایک ایک جلسہ منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔ انتخابی تشہیر کے لیے فلیکس اور بینرز لگائے جا سکیں گے، تاہم کسی بھی عمارت، دفتر، دکان، انتخابی دفتر یا ڈی ایچ اے اور نجی ملکیت کی جگہوں پر سٹکرز، پوسٹرز یا بروشرز چسپاں کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ امیدوار پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ضابطۂ اخلاق کے مطابق امیدوار صرف ووٹرز اور ایسوسی ایشن کے ممبران کے دفاتر میں جا کر بروشرز ہاتھوں سے تقسیم کر سکیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی ووٹر، ممبر یا امیدوار کے خلاف نازیبا زبان، گالم گلوچ، ذاتی تضحیک یا توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر مخالف امیدواروں یا ممبران کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن کو متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق میں امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی کوئی مخصوص حد مقرر نہیں کی گئی، تاہم تمام امیدواروں کو انتخابی مہم پر کم سے کم اخراجات کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمیشن عاطف اعجاز نے تمام امیدواروں اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران نظم و ضبط، شائستگی اور باہمی احترام کو یقینی بنائیں تاکہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026 خوشگوار ماحول میں مکمل کیے جاسکیں۔
حکومت ملک میں سیاسی استحکام لائے تو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری کا گراف بہت اوپر جائے گا: سرفراز نوید چوہدری

حکومت ملک میں سیاسی استحکام لائے تو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری کا گراف بہت اوپر جائے گا: سرفراز نوید چوہدری

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان مینیجر سیلز آ دم جی اسٹیٹ سرفراز نوید چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور کی مارکیٹ میں استحکام ہے اس لیے پلاٹ کے ریٹس نیچے نہیں آ رہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ اس پر لوگوں کا اعتماد ہے ۔ لاہ…

الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں تین اور پانچ مرلہ پلاٹس کی نئی آن گراؤنڈ ڈیل اہم پیش رفت ہے: عرفان میو

الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں تین اور پانچ مرلہ پلاٹس کی نئی آن گراؤنڈ ڈیل اہم پیش رفت ہے: عرفان میو

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ٹرسٹ رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو و چیئرمین اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین محمد عرفان میو نے کہا ہے کہ الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں تین اور پانچ مرلہ پلاٹس کی نئی آ…

ٹیکسز میں کمی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر براہ راست مثبت اثرات ہوئے: ابوبکر مظہر

ٹیکسز میں کمی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر براہ راست مثبت اثرات ہوئے: ابوبکر مظہر

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان رئیل اسٹیٹ بزنس مین و مینجنگ ڈائریکٹر 'پراپرٹی ورکس' محمد ابوبکر مظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹیکسز میں کمی اور سیون ای جیسے ٹیکسز کے خاتمے کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر انتہائی مثبت اثرا…

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →

No published articles are available in this section yet.