ReNews Pakistan
← Back to home

Property Dealers & Agencies

3 news articles

الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں تین اور پانچ مرلہ پلاٹس کی نئی آن گراؤنڈ ڈیل اہم پیش رفت ہے: عرفان میو

الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں تین اور پانچ مرلہ پلاٹس کی نئی آن گراؤنڈ ڈیل اہم پیش رفت ہے: عرفان میو

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ٹرسٹ رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو و چیئرمین اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین محمد عرفان میو نے کہا ہے کہ الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں تین اور پانچ مرلہ پلاٹس کی نئی آن گراؤنڈ ڈیل الکبیر گروپ کی کاروباری سرگرمیوں میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو رہائشی منصوبوں میں توسیع کے حوالے سے گروپ کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔ الکبیر گروپ کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس پیش رفت پر مبارک باد دی اور گروپ کی مستقبل کی سمت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں اور رہائشی مواقع میں اضافہ گروپ کے ترقیاتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ملاقات کے دوران الکبیر آرچرڈ سمیت گروپ کے دیگر رہائشی منصوبوں، جاری کاروباری سرگرمیوں اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرفان میو کے مطابق ملاقات میں گروپ کی موجودہ سرگرمیوں اور آئندہ ترقی کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے چوہدری اورنگزیب کی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دوراندیشی اور مستقبل کی ضروریات کو سامنے رکھ کر مرتب کی گئی حکمت عملی الکبیر گروپ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ عرفان میو نے کہا کہ گروپ کے منصوبوں کا بڑھتا ہوا دائرہ اس کے ترقیاتی اہداف کو واضح کرتا ہے۔ ڈریم ہاؤسنگ، الکبیر سٹی، ایلیٹ ٹاؤن، الکبیر آرچرڈ اور الاحسان گارڈن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد رہائشی منصوبوں میں گروپ کی سرگرمیاں رئیل اسٹیٹ شعبے میں اس کے توسیعی عزائم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ الکبیر گروپ آئندہ بھی مزید کامیابیاں حاصل کرے گا اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں تین اور پانچ مرلہ پلاٹس کی نئی آن گراؤنڈ ڈیل اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ملاقات کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ عرفان میو نے چوہدری اورنگزیب کو پھولوں کا ہار پہنا کر مبارک باد دی۔ انہوں نے گروپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ادارے کو مزید کامیابیاں اور ترقی کے مواقع میسر آئیں۔
حکومت ملک میں سیاسی استحکام لائے تو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری کا گراف بہت اوپر جائے گا: سرفراز نوید چوہدری

حکومت ملک میں سیاسی استحکام لائے تو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری کا گراف بہت اوپر جائے گا: سرفراز نوید چوہدری

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان مینیجر سیلز آ دم جی اسٹیٹ سرفراز نوید چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور کی مارکیٹ میں استحکام ہے اس لیے پلاٹ کے ریٹس نیچے نہیں آ رہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ اس پر لوگوں کا اعتماد ہے ۔ لاہ…

ٹیکسز میں کمی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر براہ راست مثبت اثرات ہوئے: ابوبکر مظہر

ٹیکسز میں کمی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر براہ راست مثبت اثرات ہوئے: ابوبکر مظہر

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان رئیل اسٹیٹ بزنس مین و مینجنگ ڈائریکٹر 'پراپرٹی ورکس' محمد ابوبکر مظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹیکسز میں کمی اور سیون ای جیسے ٹیکسز کے خاتمے کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر انتہائی مثبت اثرا…

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →

No published articles are available in this section yet.