ReNews Pakistan
← Back to home

Housing Developers & Projects

0 news articles

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریجنل دفتر اسلام آباد/راولپنڈی نے منگلا گرین ہاؤسنگ سوسائٹی، منگلا گیریژن ہاؤسنگ، منگلا ویو ریزارٹ اور دیگر سے متعلق مبینہ فراڈ اور عوام سے منافع کے نام پر بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں متاثرین سے شکایات اور کلیم طلب کیے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ایسے افراد، جن کے پاس متعلقہ منصوبوں کی الاٹمنٹ فائلیں، حلف نامہ فائلیں، زمیندارہ فائلیں یا دیگر متعلقہ دستاویزات موجود ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا دہی ہوئی ہے، اپنے دعووں کی تفصیلات اور معاون شواہد بیورو کو فراہم کریں۔ نیب نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹس بھی جاری کردیا ہے جس میں متاثرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایت یا کلیم تمام متعلقہ دستاویزات اور اصل بیانِ حلفی کے ہمراہ نیب کے دفتر، واقع جی سکس سوک سینٹر، میلوڈی، اسلام آباد میں جمع کرائیں۔ شکایات کی ترسیل کے لیے ڈاک اور ای میل کا طریقہ بھی درج کیا گیا ہے۔ نیب نے ڈیلرز، مارکیٹنگ کمپنیوں، زمین فراہم کرنے والوں اور عام شہریوں کو حلف نامہ اور زمیندارہ فائلوں کی خریدوفروخت سے گریز کرنے اور اپنی اصل فائلیں کلیم کے ساتھ بیورو میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ جو متاثرین پہلے ہی اپنے کلیم نیب میں جمع کرا چکے ہیں، انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ متاثرین سے دیگر متعلقہ افراد تک بھی اطلاع پہنچانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے دعوے تحقیقات کے لیے پیش کر سکیں۔

Property Dealers & Agencies

View All Property Dealers & Agencies News →
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ ایسو سی ایشن کی اے جی ایم کامیاب ، صدارتی امیدوار کیلئے بی اے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ ایسو سی ایشن کی اے جی ایم کامیاب ، صدارتی امیدوار کیلئے بی اے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

اہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی سالانہ اور آخری اے جی ایم کا انعقاد ڈی ایچ اے فیز فائو کے مقامی ایونٹ ہال میں ہوا جس میں ڈی ایچ اے کی ڈیلرز کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ …

لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کی براہِ راست انکوائری کالعدم قرار دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کی براہِ راست انکوائری کالعدم قرار دے دی

لاہور | ریاض حسین، ری نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ نے نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی براہِ راست انکوائری کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محکمہ کو کوآپریٹو سوسائٹیز کے تنازعات میں ازخو…