ReNews Pakistan
← Back to home

Housing Developers & Projects

0 news articles

لاہور: سی ڈی سی ڈویلپرز نے عسکری الیون میں پرل ٹاورز کا رہائشی منصوبہ پیش کردیا، تھری بیڈ اپارٹمنٹ کی ابتدائی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر

لاہور: سی ڈی سی ڈویلپرز نے عسکری الیون میں پرل ٹاورز کا رہائشی منصوبہ پیش کردیا، تھری بیڈ اپارٹمنٹ کی ابتدائی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر

لاہور | ری نیوز پاکستان سی ڈی سی ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے لاہور کے عسکری الیون میں رہائشی اپارٹمنٹس کا منصوبہ ’’پرل ٹاورز‘‘ پیش کردیا۔ کمپنی کے کے مطابق تھری بیڈ روم اپارٹمنٹ کی ابتدائی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے، جبکہ فور بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قیمت 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔ خریداروں کیلئے ساڑھے تین سال پر مشتمل اقساط کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ منصوبے کو رنگ روڈ کے سامنے واقع رہائشی مقام کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہاں سے ڈولمن مال تقریباً دو منٹ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پانچ منٹ کی مسافت پر ہے۔ پرل ٹاورز کو تقریباً 70 کنال رقبے پر چھ رہائشی ٹاورز پر مشتمل کمپلیکس بتایا گیا ہے۔ سی ڈی سی ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو فیصل علی چشتی کا کہنا ہے کہ منصوبے میں 922 رہائشی اپارٹمنٹس اور 20 سے 29 منزلوں والے ٹاورز شامل ہیں، منصوبے میں 20 کنال پر مشتمل گرین مرکزی صحن، سوئمنگ پولز، جم اور فٹنس کلب، سپا اور سیلون، چھت پر باربی کیو لاؤنج اور زیرِ زمین مسجد شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ہر اپارٹمنٹ کیلئے دو مخصوص پارکنگ مقامات اور آر ایف آئی ڈی کے ذریعے داخلے کا نظام بھی پیشکش کا حصہ بتایا گیا ہے۔ منصوبے میں سبزہ زار، سوئمنگ پول، جم، چھت پر باغیچے اور چوبیس گھنٹے نگرانی و کنٹرولڈ انٹری جیسی سہولتوں کا ذکر موجود ہے۔ فیصل علی چشتی نے مزید کہا کہ موزوں لوکیشن، معیاری تعمیر، پائیدار ڈیزائن اور طویل مدتی ویلیو ترقیاتی نقطۂ نظر کے بنیادی عناصر ہیں، جس سے اس پراجیکٹ کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

Property Dealers & Agencies

View All Property Dealers & Agencies News →
دو سال میں تقریباً 200 کیسز نمٹائے، تنازعات مصالحت سے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہوں: ظفر حیدر

دو سال میں تقریباً 200 کیسز نمٹائے، تنازعات مصالحت سے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہوں: ظفر حیدر

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور کے معروف رئیل اسٹیٹ بزنس مین اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آربٹریشن کمیٹی کے وائس چیئرمین ظفر حیدر نے کہا ہے کہ کمیٹی نے دو سال کے دوران تقریباً 200 کیسز نمٹ…

ڈیلرز انتخابات کے دوران اختلافِ رائے میں شائستگی اور پیشہ ورانہ وقار برقرار رکھیں: شاہان احمد شیخ

ڈیلرز انتخابات کے دوران اختلافِ رائے میں شائستگی اور پیشہ ورانہ وقار برقرار رکھیں: شاہان احمد شیخ

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان چئیر مین ڈی ایچ اے عوامی بزنس گروپ، صدر انجمن تاجران ڈی ایچ اے بورڈ و سی ای او شاہان ایسوسی ایٹس شاہان احمد شیخ نے ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے آئندہ انتخابات کے تناظر میں تمام گروپو…

ڈی ایچ اے ڈیلرز انتخابات: پائنیئر، ڈی ایچ اے رئیلٹرز اور پاک بزنس گروپ ایک پیج پر آ گئے، سرفراز حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

ڈی ایچ اے ڈیلرز انتخابات: پائنیئر، ڈی ایچ اے رئیلٹرز اور پاک بزنس گروپ ایک پیج پر آ گئے، سرفراز حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پائنیر گروپ اور ڈی ایچ اے رئیلٹرز گروپ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پاک بزنس گروپ کو ویلک…