ReNews Pakistan
← Back to home

Housing Developers & Projects

0 news articles

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریجنل دفتر اسلام آباد/راولپنڈی نے منگلا گرین ہاؤسنگ سوسائٹی، منگلا گیریژن ہاؤسنگ، منگلا ویو ریزارٹ اور دیگر سے متعلق مبینہ فراڈ اور عوام سے منافع کے نام پر بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں متاثرین سے شکایات اور کلیم طلب کیے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ایسے افراد، جن کے پاس متعلقہ منصوبوں کی الاٹمنٹ فائلیں، حلف نامہ فائلیں، زمیندارہ فائلیں یا دیگر متعلقہ دستاویزات موجود ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا دہی ہوئی ہے، اپنے دعووں کی تفصیلات اور معاون شواہد بیورو کو فراہم کریں۔ نیب نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹس بھی جاری کردیا ہے جس میں متاثرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایت یا کلیم تمام متعلقہ دستاویزات اور اصل بیانِ حلفی کے ہمراہ نیب کے دفتر، واقع جی سکس سوک سینٹر، میلوڈی، اسلام آباد میں جمع کرائیں۔ شکایات کی ترسیل کے لیے ڈاک اور ای میل کا طریقہ بھی درج کیا گیا ہے۔ نیب نے ڈیلرز، مارکیٹنگ کمپنیوں، زمین فراہم کرنے والوں اور عام شہریوں کو حلف نامہ اور زمیندارہ فائلوں کی خریدوفروخت سے گریز کرنے اور اپنی اصل فائلیں کلیم کے ساتھ بیورو میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ جو متاثرین پہلے ہی اپنے کلیم نیب میں جمع کرا چکے ہیں، انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ متاثرین سے دیگر متعلقہ افراد تک بھی اطلاع پہنچانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے دعوے تحقیقات کے لیے پیش کر سکیں۔

Property Dealers & Agencies

View All Property Dealers & Agencies News →
دو سال میں تقریباً 200 کیسز نمٹائے، تنازعات مصالحت سے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہوں: ظفر حیدر

دو سال میں تقریباً 200 کیسز نمٹائے، تنازعات مصالحت سے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہوں: ظفر حیدر

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور کے معروف رئیل اسٹیٹ بزنس مین اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آربٹریشن کمیٹی کے وائس چیئرمین ظفر حیدر نے کہا ہے کہ کمیٹی نے دو سال کے دوران تقریباً 200 کیسز نمٹ…

ڈیلرز انتخابات کے دوران اختلافِ رائے میں شائستگی اور پیشہ ورانہ وقار برقرار رکھیں: شاہان احمد شیخ

ڈیلرز انتخابات کے دوران اختلافِ رائے میں شائستگی اور پیشہ ورانہ وقار برقرار رکھیں: شاہان احمد شیخ

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان چئیر مین ڈی ایچ اے عوامی بزنس گروپ، صدر انجمن تاجران ڈی ایچ اے بورڈ و سی ای او شاہان ایسوسی ایٹس شاہان احمد شیخ نے ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے آئندہ انتخابات کے تناظر میں تمام گروپو…

ڈی ایچ اے ڈیلرز انتخابات: پائنیئر، ڈی ایچ اے رئیلٹرز اور پاک بزنس گروپ ایک پیج پر آ گئے، سرفراز حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

ڈی ایچ اے ڈیلرز انتخابات: پائنیئر، ڈی ایچ اے رئیلٹرز اور پاک بزنس گروپ ایک پیج پر آ گئے، سرفراز حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پائنیر گروپ اور ڈی ایچ اے رئیلٹرز گروپ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پاک بزنس گروپ کو ویلک…