ReNews Pakistan
← Back to home

Property Dealers & Agencies

0 news articles

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی منتخب باڈی کے اجلاس میں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کے حتمی انعقاد اور بعض آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آصف نے نمائندہ 'ری نیوز' کو بتایا کہ مارکیٹ کے بعض ارکان نے آئینی ترامیم کے معاملے پر رجسٹرار کے دفتر سے رجوع کیا تھا، جس پر رجسٹرار نے کابینہ کو معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ رجسٹرار کی ہدایات کے مطابق معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے اور متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے کمیونٹی کو آگاہ رکھے گی۔ اجلاس میں منتخب باڈی نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے آئینی ترامیم کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات ایسوسی ایشن کے آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیے جائیں گے۔ شرکا نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس کے موقع پر جوائنٹ سیکرٹری شیخ آصف کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →
منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریجنل دفتر اسلام آباد/راولپنڈی نے منگلا گرین ہاؤسنگ سوسائٹی، منگلا گیریژن ہاؤسنگ، منگلا ویو ریزارٹ اور دیگر سے متعلق مبینہ فراڈ اور عوام سے منافع کے نام پر بھاری ر…

الواسع بلڈرز معیاری تعمیرات اور اخلاقی کاروباری اصولوں پر کاربند ہے: محمد واسع

الواسع بلڈرز معیاری تعمیرات اور اخلاقی کاروباری اصولوں پر کاربند ہے: محمد واسع

لاہور | ریاض حسین، ری نیوز پاکستان الواسع بلڈرز کے ڈائریکٹر محمد واسع نے کہا ہے کہ کمپنی مؤثر تعمیراتی انتظام، اخلاقی کاروباری اصولوں اور پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے …

لاہور میں دبئی پراپرٹی شوکیس 21 ، 22 نومبر کو ہوگا، 30 لاکھ روپے سے بکنگ شروع ہوگی

لاہور میں دبئی پراپرٹی شوکیس 21 ، 22 نومبر کو ہوگا، 30 لاکھ روپے سے بکنگ شروع ہوگی

لاہور | ری نیوز پاکستان لاہور میں دبئی کی رہائشی جائیدادوں کی دو روزہ نمائش 21 اور 22 نومبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نمائش میں ممکنہ خریداروں کو متحدہ عرب امارات میں رہائشی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواق…