← Back to home

Property Dealers & Agencies

0 news articles

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم پر ڈیلر گوہر قیوم کے تحفظات، قانونی طریقۂ کار پر سوالات اٹھا دیے

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم پر ڈیلر گوہر قیوم کے تحفظات، قانونی طریقۂ کار پر سوالات اٹھا دیے

لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور کے رئیل اسٹیٹ بزنس مین اور گوہر اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی سی او گوہر قیوم خان نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی مجوزہ آئینی ترامیم اور خصوصی جنرل اجلاس (SGM) کے ایجنڈے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز لاہور کو دی گئی درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اکتوبر 2026 کے غیر معمولی جنرل اجلاس (EOGM) اور مجوزہ ترامیم کے طریقۂ کار میں قانونی و انتظامی خامیاں موجود ہیں، جنہیں دور کیے بغیر فیصلے کرنا مناسب نہیں۔ گوہر قیوم نے اپنے تحریری مؤقف میں ممبرشپ فیس، ایسوسی ایشن کارڈز، سی ای او کی تفصیلات، انتخابی نظام اور انتظامیہ کے اختیارات سے متعلق مجوزہ تبدیلیوں پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے 10 ہزار روپے ممبرشپ فیس کی تجویز پر بھی اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ 2025 اور 2026 کے متعلقہ مالی ریکارڈ اور آڈٹ رپورٹس ممبران کے سامنے رکھی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے پہلے تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے اور انتخابی معاملات کے لیے نمائندہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔ دوسری جانب رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز لاہور کے دفتر نے 12 نومبر 2026 کے تحریری جواب میں واضح کیا کہ خصوصی جنرل اجلاس کا ایجنڈا طے کرنا ایسوسی ایشن کی انتظامیہ اور ممبران کا اختیار ہے۔ دفتر کے مطابق اگر ایسوسی ایشن کے معاملات قانون کے مطابق چل رہے ہوں تو رجسٹرار داخلی امور میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ گوہر قیوم کو اپنے اعتراضات ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم رجسٹرار کے جواب میں مجوزہ ترامیم یا اجلاس کو غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا۔

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →
منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریجنل دفتر اسلام آباد/راولپنڈی نے منگلا گرین ہاؤسنگ سوسائٹی، منگلا گیریژن ہاؤسنگ، منگلا ویو ریزارٹ اور دیگر سے متعلق مبینہ فراڈ اور عوام سے منافع کے نام پر بھاری ر…

الواسع بلڈرز معیاری تعمیرات اور اخلاقی کاروباری اصولوں پر کاربند ہے: محمد واسع

الواسع بلڈرز معیاری تعمیرات اور اخلاقی کاروباری اصولوں پر کاربند ہے: محمد واسع

لاہور | ریاض حسین، ری نیوز پاکستان الواسع بلڈرز کے ڈائریکٹر محمد واسع نے کہا ہے کہ کمپنی مؤثر تعمیراتی انتظام، اخلاقی کاروباری اصولوں اور پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے …

لاہور میں دبئی پراپرٹی شوکیس 21 ، 22 نومبر کو ہوگا، 30 لاکھ روپے سے بکنگ شروع ہوگی

لاہور میں دبئی پراپرٹی شوکیس 21 ، 22 نومبر کو ہوگا، 30 لاکھ روپے سے بکنگ شروع ہوگی

لاہور | ری نیوز پاکستان لاہور میں دبئی کی رہائشی جائیدادوں کی دو روزہ نمائش 21 اور 22 نومبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نمائش میں ممکنہ خریداروں کو متحدہ عرب امارات میں رہائشی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواق…