ReNews Pakistan
← Back to home

Property Dealers & Agencies

0 news articles

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ ایسو سی ایشن کی اے جی ایم کامیاب ، صدارتی امیدوار کیلئے بی اے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ ایسو سی ایشن کی اے جی ایم کامیاب ، صدارتی امیدوار کیلئے بی اے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

اہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی سالانہ اور آخری اے جی ایم کا انعقاد ڈی ایچ اے فیز فائو کے مقامی ایونٹ ہال میں ہوا جس میں ڈی ایچ اے کی ڈیلرز کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول کے بعد ڈائریکٹر فنانس اقرار اعوان نے سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ ایوان میں رپورٹ پر کچھ اعتراضات پیش کیے گئے اور کچھ سوالات اٹھائے گئے جس سے ماحول میں کچھ تلخی پیدا ہو گئی مگر ایسوسی ایشن کے آ ئند ہ انتخابات میں صدارتی امیدوار اور سفاری اسٹیٹ کے سی ای او مقرب وڑائچ اور نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے مسائل میں الجھنے کے بجائے کمیونٹی کو درپیش اصل مسائل کی طرف آئیں۔ اس کے بعد صدارتی امیدوار کے لیے لگائی گئی بی اے کی شرط کے معاملے پر ہاؤس میں بحث کا آغاز ہوا ۔ یہ بحث لگ بھگ دو گھنٹے تک جاری رہی ۔سابق صدر ایسوسی ایشن میاں طلعت و دیگر گروپس کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صدارتی امیدوار کے لیے گریجوایشن کی شرط ختم کی جائے۔ اس بار جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن شاید محمود نے بی نسبت تفصیل سے کچھ قانونی نکات پیش کیے۔ گریجوایشن کی شرط کے ایشو پر بنائی گئی آربٹریشن کمیٹی کے اراکین سے بھی سٹیج پر بلا کر سوال جواب کیے گئے جن کے انہوں نے خندہ پیشانی سے جواب دیے۔ سوال جواب کا سلسلہ جاری رہا جس سے ماحول کافی ماحول میں کافی فرما گرمی بھی دیکھنے میں آ ئی۔ اس بدمزگی اور افرا تفری کے ماحول میں صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ذیشان احسن بٹ سٹیج پر آ گئے۔ انہوں نے مختصر تقریر کی اور اس شرط کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس کے ساتھ ہی ماحول میں بدمزگی اور افر تفری کا ماحول بھی ختم ہوگیا۔ان کے اس دانشمندانہ اقدام کو خوب سراہا گیا اور ان کیلئے ہال میں زبردست تالیاں بجائی گئیں۔ تقریباً چار بجے اختتام پذیر ہونے والی اس اے جی ایم کے بعد شرکاء کی پرتکلف کھانے سے تواضع بھی کی گئی ۔

Housing Developers & Projects

View All Housing Developers & Projects News →
منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریجنل دفتر اسلام آباد/راولپنڈی نے منگلا گرین ہاؤسنگ سوسائٹی، منگلا گیریژن ہاؤسنگ، منگلا ویو ریزارٹ اور دیگر سے متعلق مبینہ فراڈ اور عوام سے منافع کے نام پر بھاری ر…

الواسع بلڈرز معیاری تعمیرات اور اخلاقی کاروباری اصولوں پر کاربند ہے: محمد واسع

الواسع بلڈرز معیاری تعمیرات اور اخلاقی کاروباری اصولوں پر کاربند ہے: محمد واسع

لاہور | ریاض حسین، ری نیوز پاکستان الواسع بلڈرز کے ڈائریکٹر محمد واسع نے کہا ہے کہ کمپنی مؤثر تعمیراتی انتظام، اخلاقی کاروباری اصولوں اور پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے …

لاہور میں دبئی پراپرٹی شوکیس 21 ، 22 نومبر کو ہوگا، 30 لاکھ روپے سے بکنگ شروع ہوگی

لاہور میں دبئی پراپرٹی شوکیس 21 ، 22 نومبر کو ہوگا، 30 لاکھ روپے سے بکنگ شروع ہوگی

لاہور | ری نیوز پاکستان لاہور میں دبئی کی رہائشی جائیدادوں کی دو روزہ نمائش 21 اور 22 نومبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نمائش میں ممکنہ خریداروں کو متحدہ عرب امارات میں رہائشی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواق…