ReNews Pakistan
← Back to home

Housing Developers & Projects

2 news articles

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

منگلا گرین ہاؤسنگ اور دیگر منصوبوں میں مبینہ دھوکا دہی کی تحقیقات، نیب نے متاثرین سے کلیم طلب کر لیے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریجنل دفتر اسلام آباد/راولپنڈی نے منگلا گرین ہاؤسنگ سوسائٹی، منگلا گیریژن ہاؤسنگ، منگلا ویو ریزارٹ اور دیگر سے متعلق مبینہ فراڈ اور عوام سے منافع کے نام پر بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں متاثرین سے شکایات اور کلیم طلب کیے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ایسے افراد، جن کے پاس متعلقہ منصوبوں کی الاٹمنٹ فائلیں، حلف نامہ فائلیں، زمیندارہ فائلیں یا دیگر متعلقہ دستاویزات موجود ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا دہی ہوئی ہے، اپنے دعووں کی تفصیلات اور معاون شواہد بیورو کو فراہم کریں۔ نیب نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹس بھی جاری کردیا ہے جس میں متاثرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایت یا کلیم تمام متعلقہ دستاویزات اور اصل بیانِ حلفی کے ہمراہ نیب کے دفتر، واقع جی سکس سوک سینٹر، میلوڈی، اسلام آباد میں جمع کرائیں۔ شکایات کی ترسیل کے لیے ڈاک اور ای میل کا طریقہ بھی درج کیا گیا ہے۔ نیب نے ڈیلرز، مارکیٹنگ کمپنیوں، زمین فراہم کرنے والوں اور عام شہریوں کو حلف نامہ اور زمیندارہ فائلوں کی خریدوفروخت سے گریز کرنے اور اپنی اصل فائلیں کلیم کے ساتھ بیورو میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ جو متاثرین پہلے ہی اپنے کلیم نیب میں جمع کرا چکے ہیں، انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ متاثرین سے دیگر متعلقہ افراد تک بھی اطلاع پہنچانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے دعوے تحقیقات کے لیے پیش کر سکیں۔
ڈی ایچ اے لاہور فیز 5 میں سپورٹس ارینا کا افتتاح، کھیلوں اور فٹنس کی سہولتیں متعارف

ڈی ایچ اے لاہور فیز 5 میں سپورٹس ارینا کا افتتاح، کھیلوں اور فٹنس کی سہولتیں متعارف

لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور کے فیز فائیو میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے قائم سپورٹس ارینا کا افتتاح کردیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر کاشف ہمایوں نے فیتہ کاٹ کر ارینا کا افتتاح …

لاہور: سی ڈی سی ڈویلپرز نے عسکری الیون میں پرل ٹاورز کا رہائشی منصوبہ پیش کردیا، تھری بیڈ اپارٹمنٹ کی ابتدائی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر

لاہور: سی ڈی سی ڈویلپرز نے عسکری الیون میں پرل ٹاورز کا رہائشی منصوبہ پیش کردیا، تھری بیڈ اپارٹمنٹ کی ابتدائی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر

لاہور | ری نیوز پاکستان سی ڈی سی ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے لاہور کے عسکری الیون میں رہائشی اپارٹمنٹس کا منصوبہ ’’پرل ٹاورز‘‘ پیش کردیا۔ کمپنی کے کے مطابق تھری بیڈ روم اپارٹمنٹ کی ابتدائی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے، جبکہ ف…

Property Dealers & Agencies

View All Property Dealers & Agencies News →
چوہدری آصف سی ای او پاسبان گروپ نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی اے جی ایم میں آزاد مبصرین کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا

چوہدری آصف سی ای او پاسبان گروپ نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی اے جی ایم میں آزاد مبصرین کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور میں پاسبان گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و سابق صدارتی امیدوار ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چوہدری آصف نے کمپنیز رجسٹرار، کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور کے نام درخواست میں …

مقرب وڑائچ ڈیلرز کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، بہترین صدر ثابت ہونگے: میاں عرفان اسد

مقرب وڑائچ ڈیلرز کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، بہترین صدر ثابت ہونگے: میاں عرفان اسد

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان چیئرمین نوبل ریئلٹرز گروپ و چیئرمین میاں عرفان اسد نے کہا ہے کہ چوہدری مقرب وڑائچ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے مسائل اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے معاملات سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کی …

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی آئینی ترامیم کا معاملہ آربیٹریشن کمیٹی کو ارسال

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی منتخب باڈی کے اجلاس میں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کے حتمی انعقاد اور بعض آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایسوسی ای…